تازہ ترین

شندور فیسٹول کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس، 21سے 23جولائی کے درمیان منانے کا فیصلہ،حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ کرینگے۔

پشاور( چترال   رپورٹ) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعیم خان نے کہا کہ شندور پولو فیسٹیول گزشتہ سال کی نسبت مزید احسن طریقے سے منعقد کیا جائے گا اور فیسٹیول کا انعقاد عید کا بعد ہوگا جس کی تاریخوں کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد ہوگاتاہم اس موقع پر معاون خصوصی نے پولو گراؤنڈ کی تزہین و آرائش، متعلقہ حکام کیساتھ میٹنگ کاانعقاد، واٹرسپلائی ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے،ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال شندور پولو فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان اور چترال کی ٹیموں نے شرکت کی اور اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے ایونٹ دیکھنے کیلئے شندور کا رخ کیا تھا تاہم اس دفعہ بھی کوشش ہے کہ پہلے سے مزید بہتر انداز میں پولو فیسٹیول کا انعقاد کیا جا سکے ،اسکے انعقاد سے دنیا کو امن کا پیغام جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز شندور پولو فیسٹیول کی مناسبت سے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے کانفرنس ہال میں زیر صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا،

اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان، ایم پی اے سردار حسین،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین،بریگیڈیئر اقبال ہیڈکوارٹر21ڈویژن ملاکنڈ، طار ق خان سیکرٹری محکمہ سیاحت وکھیل، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان، جی ایم سجاد حمید، ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ، صدر پولو ایسوسی ایشن سکندرالملک،اے ڈی سی چترال نورالامین،ڈائریکٹر ہندوکش ٹریلز مقصودالملک،پی آئی اے کے بلال افضل،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چترال محی الدین ،نمائندہ پی ٹی وی،ہوم ڈیپارٹمنٹ اور سی اینڈڈبلیوکے نمائندے، ڈائریکٹر کلچر اجمل خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں،معاون خصوصی عبدالمنعیم خان نے کہاکہ ڈی سی چترال اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس شندور پولو فیسٹیول کی تمام سیفٹی امور کو مدنظر رکھنے سمیت فیسٹیول کے انعقاد کیلئے تیاریاں اور دیگر امور کو بھی دیکھیں گے جبکہ گلگت بلتستان کی

ضلعی حکومت اور دیگر اہم شخصیات سے فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں جلد میٹنگ کا انعقاد بھی کرینگے تاکہ تمام امور کو بہتر طریقے سے سرانجام دیا جا سکے ، اجلاس میں شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد کیلئے تاریخوں کا بھی تعین کیا گیا جوکہ 21سے 23جولائی طے پائی تاہم ان تاریخوں پر حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرینگے ، اجلاس میں مزید کہاگیا کہ پولو فیسٹیول کے انعقاد سے قبل وہاں پانی کی سپلائی، ملکی سطح پر فیسٹیول کی رونمائی، پمفلٹ اور براؤچرز کی چھپائی،انفراسٹکچر جس میں سڑکیں،پلیں اور دیگر راستوں کی تعمیر،گراؤنڈ کی تزہین وآرائش و لیولنگ،پاور سپلائی جنریٹر،ٹیلیفون کنکشن،ٹرانسپورٹ سہولیات،الیکٹرانک میڈیا کی کوریج،کھانے پینے کا انتظام،سیکورٹی انتظامات،لوکل ٹرانسپورٹ ،وی وی آئی پیز کیلئے ہیلی کاپٹر سروس اور دیگر سہولیات،شام کے اوقات میں پروگرام جس میں کلچر نائٹ، میوزیک فیسٹیول، آتش بازی وغیرہ،دن کے اوقات میں پیراگلائیڈنگ، چترال ڈانس اور دیگر پرفارمنس،فوڈسٹالز،چترال اور گلگت کی مقامی ثقافتی اشیاء کے سٹالز،ٹینٹ ویلیج کا قیام اور دیگر اہم امور زیر غورآئے ، ان تمام امور کی مکمل تکمیل اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیا گیا اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اس کے علاوہ اگر مزید کوئی چیز زیرغور ہوئی تو وہ اگلے اجلاس میں زیر بحث لائی جائے گی۔

Print Friendly
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button