تازہ ترین

صوبائی بجٹ ،؛اپر چترال کے 86چھوٹے بڑے پراجیکٹس اے ڈی پی میں شامل/ایم پی اے سید سردارحسین شاہ

چترال (آوازنیوز)ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ  سیدسردارحسین شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں مالی سال 2017-18ء کیلئے صوبے کا 603 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کر دیا گیا جس میں   تمام زیرتعمیرتمام منصوبوں میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور86چھوٹے بڑے پراجیکٹس اے ڈی پی میں شامل کیاگیا ۔جس سے گذشتہ سیلاب اورزلزے سے تباہ شدہ سٹرکوں ،پلوں ،آبپاشی کے نہروں ،اب نوشی کے لائیوں اوردیگربحالی کے کاموں کومکمل کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ زیرتعمیرجاری ترقیاتی منصوبوں کوجلدازجلدمکمل کریں گے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفیدہوسکیں ۔اپرچترال میں تعمیرات کے زیرانتظام جاری عوامی منصوبو ں کومکمل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے کرتکمیل کویقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ انفراسٹریکچر کی تعمیر جدید خطوط کے مطابق کرنا دور دراز علاقوں میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔ خواتین کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس میں کمیونٹی اور عمائدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button