تازہ ترین

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن واپڈاکی ٹھیکدار کی من مانی بند کراکے ٹاون ایریا کو بلاتعطل بجلی فراہم کریں۔وی سی ناظم نوید احمد بیگ

چترال(بشیر حسین آزاد)نوید احمد بیگ ناظم وی سی شیاقوٹیک نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ٹھیکدار کی من مانی بند کرائے۔اُنہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں دن کے وقت گولین گول اور ملاکنڈ سے بجلی کی ترسیل ٹاون ایریا کیلئے بند رہتی ہے۔جس کی وجہ سے روزے داروں کو سخت مشکلات کا سامناہے۔گولین106میگاواٹ سے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا ٹھیکہ کمپنی کے پاس ہے جنہوں نے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے پرمٹ لے رکھا ہے اس سلسلے میں ٹاون کے ناظمین نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے گذارش کی تھی کہ رمضان المبارک کے دوران مذکورہ کمپنی ٹاون ایریا کیلئے بجلی کی ترسیل میں رکاؤٹ نہ بننے اور یہ تجویز بھی دی تھی کہ مزکورہ کمپنی ان جگہوں میں کام کرے جہاں واپڈا کے ٹرانسمیشن لائن موجود نہیں۔مثلاًدنین سے لیکر بکرآباد تک گولین106میگاواٹ کے ٹرانسمیشن لائن پہاڑوں سے گذرتے ہیں لہذا اس جگہے پرکام کیا جائے تاکہ واپڈا ٹرانسمیشن لائن میں ٹاون کے لئے بجلی کی ترسیل میں خلل نہ ہو۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری تجویز کے برعکس مزکورہ کمپنی نے اپنی من مانی جاری رکھتے ہوئے صبح 6بجے سے دن12بجے تک پرمٹ لے رکھی ہے جس کی ٹاون ایریا کے عوام شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے درخواست کرتے ہیں کہ ایام رمضان کے دوران ٹاون ایریا کیلئے بلاتعطل بجلی دی جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button