تازہ ترین

چترال کی زمین منشیات فروشوں کیلئے تنگ کردی جائے گی ۔ فاروق جان

چترال (نمائندہ آواز ) ڈی ایس پی چترال فاروق جان نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آگاز کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے ۔ کہ چترال کی زمین منشیات فروشوں کیلئے تنگ کردی جائے گی ۔ اور چترال شہر و اطراف میں کوئی بھی منشیات فروش آن سے بچ کے نہیں رہے گا ۔ گذشتہ روز اس حوالے سے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ ہون ( فیض آباد ) کے مقام پر چھاپے کے دوران 1200گرام چرس بر آمد کرکے ملزمان بلال احمد ، منظور احمد پسران علی احمد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ جبکہ مزید چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ منشیات فروش قوم اور آنے والی نسل کے دشمن ہیں ۔ جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ اور اس سلسلے میں کوئی بھی رو رعایت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں اُن کے ساتھ تعاون کریں ۔ تاکہ نوجوانوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے میں مد مل سکے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button