تازہ ترین

صوبے کے تمام اتھارٹیز اپنے کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( پ ر )سینئرو زیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اتھارٹیز اپنے کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے عوام کو زندگی کی بنیاد ی ضروریات ، صفائی ستھرائی ، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات اور دیگر اہم منصوبوں پرکام تیز کر کے لوگوں کو سہولیات فراہم کریں۔اتھارٹیز اس ضمن میں صوبائی حکومت کو سنیٹیشن کے حوالے سے قابل عمل تجاویز پیش کریں تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو کو تمام بلدیاتی اداروں کیلئے آسان اور عام فہم بنایا جائے۔ لوگوں کے رویوں میں تبدیلی لانے کیلئے وسیع پیمانے پر مسلسل آگاہی مہم چلائی جائے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر کسی بھی شعبے کے مقررہ اہداف کا حصول مشکل ہے۔ لوگوں کو پینے کیلئے صاف پانی ، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے موجود تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔ وہ اپنے دفتر میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ڈائیریکٹر جنرل پی ڈی اے سلیم حسن وٹو، صوابی ، مانسہر ہ اور دیگر اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹرز نے شرکت کی ۔ پراجیکٹ ڈائیریکٹرز نے سینئر وزیر کو اتھارٹیز کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا رکرنااور ان کو زندگی کی بنیاد ی ضروریات کی فراہمی محکمہ بلدیات کی ذمہ داری ہے ۔بلدیات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ملازمین اپنے صلاحیتوں کو لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے اور ان پر کام کے رفتار کو تیز کرنے کے لیے ماہانہ اجلاس کریں گے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button