تازہ ترین

گولین بجلی گھر سے دو میگاواٹ بجلی کی عدم ترسیل کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک عدالتی بائیکاٹ کا فصلہ

چترال ( نمائندہ آواز ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ایس آر ایس پی کے زیر نگرانی نو تعمیر شدہ گولین بجلی گھر سے دو میگاواٹ بجلی کی عدم ترسیل کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک عدالتی بائیکاٹ کا فصلہ کیا ہے ۔ اور اعلان کیا ہے ۔ کہ جنرل باڈی اجلاس کے فیصلے کے مطابق کوئی بھی وکیل کسی بھی عدالت میں اپنے کیس کے حوالے سے پیش نہیں ہو گا ۔ انہوں نے اس سلسلے میں جج صاحبان سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے ۔ دریں اثنا عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے دور دراز سے پیشی بھگتنے کے سلسلے میں آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ اہے ۔ کیونکہ وکیلوں کے کلائنٹ اپنی تایخ پیشی کیلئے آتے ہیں ۔ لیکن بجلی کیلئے کی گئی عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے وہ بغیر پیشی کے واپس جانے پر مجبور ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button