56

ایس آر ایس پی نے ٹاون بجلی کے بارے میں پہلے دن سے عوام سے جھوٹ بولا،بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلاء کا احتجاج

چترال(نمائندہ آواز) چترال کے وکلاء نے چترال میں بجلی کے عدم دستیابی اور گولین دومیگاواٹ سے بجلی چترال شہر کو فراہم نہ کرنے پر منگل کے روز احتجاجی جلوس نکالا۔جلوس مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے بازار پُل پر جلسہ کی شکل اختیار کی۔احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے۔عبدالولی ایڈوکیٹ ،صدر بار ساجد اللہ ایڈوکیٹ اورنیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایس آر ایس پی پر شدید تنقید کیا۔اور کہا کہ ایس آر ایس پی نے منصوبے پر35کروڑ روپے خرچہ کرنے کے باوجود عوام کو ڈھائی سال گذرنے کے باوجود بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ اورڈسٹرکٹ گورنمنٹ پر اس معاملے پر سیاست بازی کا الزم لگایا۔مظاہرین نے کتبے اُٹھائے تھے جس میں ایس آر ایس پی 35کروڑروپے کا حساب دو اور واپڈا مردہ باد ،ایم این اے ،ایم پی ایز،ضلع ناظم مردہ باد،صوبائی ومرکزی حکومت مردہ باد کے نعرے درج تھے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں