تازہ ترین

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کو خبردارکیا ہے کہ پولوگراونڈچترال میں رجسٹریشن جاری ہے، مقررہ تاریخ تک اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائیں ورنہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو پکڑ کر گاڑی مالکان کے خلاف سخت سے سخت کارروا ئی کی جائے گی۔

چترال (نمائندہ آواز)اکیس آرمی ڈویژن ملاکنڈ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کو آگاہ کیا ہے کہ ان گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے پولوگروانڈ چترال میں جاری ہے جہاں وضع کردہ ضابطہ کار کے مطابق کاغذا ت اور گاڑی کی تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد رجسٹریشن جاری کئے جارہے ہیں جس کا سلسلہ 30اگست 2017ء تک جاری رہے گا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائیں ورنہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو پکڑ کر گاڑی مالکان کے خلاف سخت سے سخت کارروا ئی کی جائے گی۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button