گولین بجلی گھر کی بجلی کی ڈسٹری بیوشن کے لئے پیسکو ایس آرا یس پی کو لائن مین جبکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور انتظامیہ سپورٹ فراہم فراہم کرے گی ا
چترال (نمائندہ آواز) چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی شدید قلت سے صارفین کو نجات دلانے کے لئے ایس آر ایس پی کی گولین ہائیڈروپاؤر اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی پر ضلعی حکومت، ایس آرا یس پی اور پیسکو میں مفاہمت طے پاگئی جس کے مطابق علاقے کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بار ی باری چوبیس گھنٹوں کے لئے بجلی فراہم کی جائے گی۔ اتوار کے روز ٹاؤن ہال میں ضلع ناظم مغفرت شاہ کی طرف سے بلائی گئی اجلاس میں طے پایا کہ گولین بجلی گھر کی بجلی کی ڈسٹری بیوشن کے لئے پیسکو ایس آرا یس پی کو لائن مین جبکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور انتظامیہ سپورٹ فراہم فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ایم پی اے سلیم خان، اے سی چترال عبدالاکرم ، ایس ڈی او پیسکو ارشد قریشی ، پاؤر کمیٹی کے صدر خان حیات اللہ خان اور ویلج ناظمین موجود تھے ۔ گولین بجلی کو اتوار کے دن دنین، جغور، بکرآباد تا موڑین گول فراہم کی جائے گی اور دوسرے دن موڑین گول سے بازار اور چیوڈوک تک کے علاقوں میں فراہم ہوگی اور یہ شیڈول رمضان کے احتتام تک جاری رہے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جس علاقے میں گولین بجلی کی باری نہ ہو، وہاں نیشنل گرڈ کی بجلی دی جائے گی۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں پاؤر کمیٹی کے ارکان موجود تھے۔