126

وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے احترام میں اس ماہ نہ صرف ناجائز منافع خوری اور گران فروشی سے پرہیز کریں بلکہ عوام کو خصوصی رعایت دے دیں ۔حاجی منظو رقادر

چترال (نمائندہ آواز) تجار یونین چترال کے جنرل سیکرٹری حاجی منظو رقادر نے تجار برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے احترام میں اس ماہ نہ صرف ناجائز منافع خوری اور گران فروشی سے پرہیز کریں بلکہ عوام کو خصوصی رعایت دے دیں اور ذیادہ پیسہ کمانے کی بجائے اللہ رب العالمیں کی رضا بھی حاصل کریں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ رمضان ایک دوسرے کے ساتھ غم خواری اور ہمدردی اور ایثاروقربانی کا مہینہ ہے جس میں ہر روزہ دار کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا بھی عبادت ہے اور اس میں تاجر برادری پر خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غریبوں اور ناداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کی فکر کرے اور اپنے مال سے ایک حصہ اللہ کی راہ میں دے کر فلاحی معاشرہ تشکیل دیں جہاں امن وآشتی اور بھائی چارے کا فضا قائم ہو۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں