تازہ ترین

چترال ٹاون کو بجلی نہ دینے اور شیڈول پر عمل دارآمد نہ کرنے پر واپڈا کے خلاف احتجاج اور شدید نعرہ بازی جاری

چتراک(نمائندہ چترال  )چترال ٹاون کوواپڈا کی طرف سے بجلی نہ دینے اور انتظامیہ کی طرف سے شیڈول پر عمل درآمد نہ کرنے پر واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔سہ پہر کو صدر پاؤر کمیٹی خان حیات اللہ خان کی قیادت میں بائی پاس گولدور چوک میں احتجاج کیا گیا اور شام کو دنین کے مقام پر احتجاج کا سلسلہ کوثر ایڈوکیٹ کی قیادت میں جاری ہے اور اطلاعات کے مطابق روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جارہاہے۔اور محکمہ واپڈا خلاف شدید نعرہ بازی جاری۔ ضلعی ناظم نے گولدور چوک میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب  کرتےہوئے28مئی کے10بجے تک میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا۔جس کے بعد مظاہرین پُرامن طورپر منتشر ہوگئے
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button