تازہ ترینکھیل

ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چترال سکاوٹس نے چترال لیویز کو 2کے مقابلے میں 5گولوں سے شکست دے کر کپ اپنے نام کرلی۔ضلع ناظم مغفرت شاہ اور ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے کپ اور انعامات تقسیم کئے۔

چترال (نمائندہ آواز) ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چترال سکاوٹس نے چترال لیویز کو 2کے مقابلے میں 5گولوں سے شکست دے کر کپ اپنے نام کرلی۔ ایک اندازے کے مطابق 20ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں دو فورسز کی ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی سنسنی خیز رہا جس میں دونوں ٹیموں نے آخر دم ایک دوسرے کو پچھاڑنے کی سرتوڑ کوشش میں لگے رہے ۔ میچ کے پہلے تیسرے منٹ میں چترال لیویز کے فیروز نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جس کے چند منٹ بعد چترال سکاوٹس کے شہزاد احمد نے گول کرکے پوزیشن برابر کردی لیکن ہاف ٹائم تک چترال لیویز نے ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کی لیکن ہاف ٹائم پر دونوں ٹیمیں دو دو گول کرچکے تھے۔ ہاف ٹائم کے بعد پہلے 20منٹ کے دوران دوبارہ سنسنی خیز مقابلہ ہوا لیکن آخری 15منٹوں کے دوران چترال سکاوٹس نے یکے بعد دیگر ے تین گول کرکامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ مہمان خصوصی تھے جس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال کی روایتی کھیل پولو کو سب سے ذیادہ اہمیت دے رہی ہے اور پولو کے کھلاڑیوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کے لئے قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضلع حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے اعزازئیے میں نمایان اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شندور پولوفیسٹول کو بھی شایان شان طور پر منانے کے لئے ابھی سے تیاریاں جاری ہیں جوکہ اب بین الاقوامی سطح پر چترال کی پہچان کا ذریعہ بن چکا ہے۔ کھلاڑیوں میں ضلع ناظم مغفرت شاہ اور ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے کپ اور انعامات تقسیم کئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button