تازہ ترین

ایم پی اے سید سردار حسین کے ہاتھوں سہت بالا جیب ایبل روڈ کاافتتاح

چترال(آوازنیوز)منیجر حمید جلال کی سہت کی عوام کے ساتھ دلی محبت اور کاشوں کے نتیجے میں بلاآخر مورخہ 20مئی کوایم پی اے سید سردار حسین کے ہاتھوں سہت بالا جیب ایبل روڈ کاافتتاح ہوا۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامدیوسفزئی،اسسٹنٹ کمشنر مستوچ محمد حیات شاہ،ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم ،امیر اللہ ،منیجرحامد جلال اور علاقہ کے عمائدین نے شراکت کیں۔افتتاح تقریب کے بعد منیجر حامد جلال نے اپنے مختصر خطاب میں مہمانان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ 2015کے تباہ کن سلاب کے زد میں آکر سہت بالا کا جیب ایبل روڈ مکمل طورپر تباہ ہوچکاتھا۔سہت بالا روڈ کی تعمیر سہت بالا کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔اس موقع پر سہت کے عوام نے ایم پی اے سردارحسین اور منیجر حامد جلال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button