تازہ ترین

عوام جماعت اسلامی کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں ۔مستقبل ہمارا ہے،عنایت اللہ خان دیر بالا ،ضلع کو مثالی بنا کر دم لوں گا،اجتماعات سے خطاب

پشاور(آوازنیوز )سینئر صوبائی وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دیر بالا کو ترقی دلانا اور ہر بچے کے ہاتھ میں قلم دلانا میری سیاست کا مرکز ہے اور اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے اس کو پاکستان کا مآالی ضلع بنا کر چھوڑوں گا ۔وہ یونین کونسل چراٹی پتاؤ بانڈہ دیر بالامیں شمولیتی اجتماع اور سکول میں یوم والدین کے تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر دوسرے سیاسی جماعتوں سے درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔عنایت اللہ خان نے کہا کہ تعلیم کسی بھی علاقہ کی ترقی میں بنیادی کرادار ادا کرتی ہے۔دیر بالا میں عوام نے اسی لیے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے کہ اس کے پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ قیادت ہے اور یہ قیادت عوام میں سے ہے اور عام آدمی کے فائدہ کے لیے کام کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے دیر بالا کے ایک ایک گاؤں تک نہ صرف تعلیمی اداروں کا جال بچھانے کا پروگرام بنایا ہے بلکہ پہلے سے موجود اداروں کا معیار بین القوامی سطح تک بلند بھی کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تعلیم عام کرنے اور معیار بہتر کرنے سے علاقہ خود بخود ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔دوسری جانب ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام شروع کررکھے ہیں کافی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کئی ایک جلد مکمل ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نہ کبھی خود کرپشن کی ہے اور نے کسی کو کرنے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ دیر کے عوام گواہ ہیں کہ جماعت اسلامی نے ان کو مایوس نہیں کیا ہے اور اب صوبہ کے دوسرے علاقے کے لوگ بھی جماعت اسلامی چاہتے ہیں،

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button