تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید بھٹو کے دور سے لیکر آج تک چترال میں تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کیاہے/ ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان

چترال(نذیرحسین شاہ )شیاقوٹک چترال میں15.727ملین کی لاگیت سے سی اینڈڈبلیوکے زیرنگرانی تعمیرکردہ گورنمنٹ گرلزہائیرسکنڈری سکول چترال کاباقاعدہ افتتاح بدست ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان کیاگیا۔اس موقع پر ایم پی اے سلیم خاں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید بھٹو کے دور سے لیکر آج تک چترال میں تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کیاہے۔اْنہوں نے کہا کہ آئندہ بھی تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کسی سے پیچھے نہیں رہی گی۔اْنہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی تعلیم سے آئیگی۔ہماری بچیاں تعلیم کے شعبے میں لڑکوں سے پیچھے نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں چترال میں دو یوینورسٹی کیمپس بنائی گئی ہے۔جس سے چترال کے طالب علم مستفید ہورہے ہیں۔اس سے پہلے چترال میں یونیورسٹی کیمپس نہ ہونے کی وجہ سے چترال کے طالب علموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ سلیم خان نے سابقہ حکومت میں میرے لائے گئے فنڈ سے چترال میں عبدالولی خان یونیورسٹی ،شرینگل یونیورسٹی کیمپس ،بائی پاس روڈ،دروش واٹر پراجیکٹ اور گولین واٹر پراجیکٹ جیسے اہم کاموں کی تکمیل پی پی پی کاچترال کیلئے ایک عظیم کارنامہ ہے۔اْنہوں نے کہا کہ مذکورہ سکول کے لئے اسٹاف کی تعیناتی کا نوٹفیکیشن بھی میں ہوچکاہے۔جوکہ میرٹ کی بنیاد پر ہونگی۔انہوں نے ایجوکیشن ڈوپلپمنٹ کوہدایت کرتے ہو ئے کہاکہ فرنیچرکی فراہمی اورکلاس فورس اسٹاف کی بھرتی فوری کی جائے تاکہ اس سال اگست میں باقاعدہ کلاسس شروع کئے جائیں گے ۔انہوں نے متعلقہ ٹھیکہ دارکو واٹرسپلائی دیگرصفائی کاکام بھی مکمل ہدایت کی ْ ۔علاقے کے عمائدین نے مولین گول میں جیپیبل پل ،جغورسے بچیوں کوسکول آنے کے لئے پیدل پل اورواٹرسپلائی کامطالبہ کیا۔سلیم خان نے جن کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کی یقین دہانی کی ۔پروگرام میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل ،عالمزیب ایڈوکیٹ اوراقبال حیات نے اظہارخیال کیا،ہائی سکول شاقوٹک کے طلبہ حمنٰی قادرتلاوت کلام کی سعادت حاصل کی جبکہ شہلہ مہنازحمدباری تعالیٰ اورعلیہ حیات نعت مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button