تازہ ترین

آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ چترال کے زیر اہتمام سکول سیفٹی ڈے کا انعقاد

چترال(نمائندہ آواز) آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ چترال کے زیر اہتمام آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں گذشتہ روز سکول سیفٹی ڈے منائی گئی۔ سکول ہذا کے پرنسپل طفیل نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔(AKAH)چترال کے ریجینل پروگرام منیجر امیر محمد خان ،ریجینل پروگرام افیسر ولی محمد خان موقع پر موجود تھے۔امیر محمد خان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔RPOولی محمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قدرتی آفات اور اُن سے بچاؤ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ سکول سیفٹی ڈے آغا خان ڈیولپمنٹ نٹ ورک کے تعاون سے حکومت پاکستان کے زیر انتظام انٹر نیشنل سکول سیفٹی کانفرنس سے ہوا۔کانفرنس میں اعلان کیا گیا تھا کہ ہر سال سکول سیفٹی ڈے کو پاکستان میں قومی دن کے طور پر منایا جائے گا۔سکول سیفٹی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کی بنیاد پر ترتیب شدہ ایک جامع منصوبہ ہے۔جس میں سابقہ فوکس کے زیر اثر شعبوں میں محفوظ سکول کے لئے سہولیات ،ڈیزاسٹر منجمنٹ اور ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے مقاصد شامل ہیں۔کئی دہائیوں پر محیط تجربے کی بنیاد پر ڈیپارٹمنٹ آف ایمر جنسی منجمنٹ جو کہ پہلے فوکس پاکستان کہلاتا تھا نے ہمیشہ مربوط ،جامع اور جدید طرز پر سکول سیفٹی کے لئے منصوبہ بندی کی ہے۔ اس موقع پر قدرتی آفات مثلاً زلزلہ،سیلاب اوربرفانی تودوں سے بچاؤ کے طریقے ویڈیوز کے زر یعے دیکھائے گئے تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل طفیل نواز نے سکول سیفٹی کے حوالے سے منعقدہ اس پروگرام کو سراہتے ہوئے AKAHکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔تقریب میں سکول کے بچوں میں گروپ کی شکل میں قدرتی آفات کے حوالے سے تقریری مقابلے اور ذہنی آزمائش کا پروگرام ہوا۔مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کی۔سٹیج سکریٹری کے فرائض عیسٰی خان اور مس نادرہ علی نے انجام دئیے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button