تازہ ترین

افسروں کو ہدایت کی کہ وہ ہر قیمت پر شفافیت کو یقینی بنائیں اور ایسی حکمت عملی اپنائیں تاکہ مجموعی طور پر صوبہ معاشی لحاظ سے مستحکم ہو اور غریب لوگوں کی زندگی میں خوشحالی آئے۔ مظفر سید

پشاور ( آوازنیوز )خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے صوبائی محکموں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ بجٹ کے لئے بہتر سے بہتر منصوبہ بندی اپنائیں تا کہ سالانہ بجٹ برائے سال 2017-18 عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی مجموعی معاشی ترقی کا آئینہ دار ہو۔ اپنے دفتر میں مختلف محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ عوام کا پیسہ امانت سمجھتے ہوئے عوام ہی کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ ہر قیمت پر شفافیت کو یقینی بنائیں اور ایسی حکمت عملی اپنائیں تاکہ مجموعی طور پر صوبہ معاشی لحاظ سے مستحکم ہو اور غریب لوگوں کی زندگی میں خوشحالی آئے۔ انہوں نے محکموں میں خالی آسامیوں پر جلد تقرری کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ خالی پوسٹوں کے باعث اداروں میں جہاں عوام کو کئی ایک مشکلات کا سامنا ہوتا ہے وہاں محکمہ خزانہ کیلئے بھی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔اجلاس میں بلدیات ،زکواۃ و عشر اوقاف و حج اور اقلیتی امور ، لائیوسٹاک، فشریز اور کوآپریٹو کے محکموں کے موجودہ سٹاف، خالی اسامیوں اور ان پر تقرریوں اور دیگر ضروریات سے متعلق بجٹ میں رقوم مختص کرنے کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے سینئر وزیر بلدیات کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے سرکاری شعبوں میں عوامی امنگوں کے مطابق مزید بہتری لانے اور انہیں فعال بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button