تازہ ترین

دسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ منگل کے روز چترال میں شروع ہوا ۔ جو سات دن جاری رہے گا

چترال ( نمائندہ آواز) دسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ منگل کے روز چترال میں شروع ہوا ۔ جو سات دن جاری رہے گا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے چترال پولوگراؤنڈ میں گیند پھینک کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری فاٹا راجہ فضل خالق ، رہنما تحریک انصاف چترال رحمت غازی ، سرکاری افیسران اور بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح اور تماشائیوں کی جم غفیر موجود تھی ۔ ٹورنامنٹ میں پولو کی بیالیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ اور روزانہ چھ میچ کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز چار میچ کھیلے گئے ۔ جس میں چترال سکاؤٹس Aٹیم کا مقابلہ چترال لیویز Cٹیم کے ساتھ ، چترال لیویز Aٹیم کا ریشن گرین کے ساتھ اویر ٹیم بمقابلہ ریشن یلو اور برنس ریڈ کا مقابلہ سایورج سکول بلیو کے مابین ہو ا ۔ اس ٹورنامنٹ میں بپترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شندور پولو فیسٹول کیلئے سیلکٹ کیا جائے گا ۔ اس لئے شندور پولو فیسٹول کیلئے ٹیم تشکیل دینے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے پولو گراؤنڈ کے چبوترے میں افتتاحی تقریب ہوئی جس میں ضلع نائب مولانا عبد الشکور اور قاری جمشید احمد بھی موجود تھے ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پولو چترال کا معروف روایتی کھیل ہے ۔ اور ہم اس کو بھر پور سپورٹ کرتے ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو درپیش مسائل حل کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ پولو پلیرز اس کھیل کو زندہ رکھنے کیلئے اپنا پیٹ کاٹ کر گھوڑا پالتے ہیں ۔ جو کہ اپنی ثقافت کے ساتھ اُن کی دلی محبت کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ضلعی حکومت پولو ایسو سی ایشن کی ہر ممکن مدد کرے گا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button