تازہ ترین

قاری جمال ہاؤس دروش میں اکابرین جمعیت علماء اسلام کا ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس منعقد ہوا

 دروش(نمائندہ چترال  ) گذشتہ روز قاری جمال ہاؤس دروش میں اکابرین جمعیت علماء اسلام کا ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں مستونگ مین جمعیت کے قافلہ پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اور مولانا عبدالغفور حیدری  کی دینی و سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔قافلے پر حملے میں شہدائے اسلام کے بلند ی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلہ پر حملہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے لیکن قافلہ حق ان حملوں سے نہ تو ڈریں گے اور نہ اپنے ولولہ انگیز مشن سے پیچھے ہٹے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مدرسہ قاسم العلوم دروش، مدرسہ تعلیم القرآن دروش، مدرسہ جمال القرآن بازار دروش میں ختم قرآن کا اہتمام کیا جائے گاجس میں شہدائے اسلام کے بلند درجات اور زخمیوں کی کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا ہوگی۔اجلاس کے بعد چترال سے .

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button