تازہ ترین

یو ایس ایڈ کے تعاون سے خیبر پختونخوا میں تعمیر نو کا کا م جا ری

پشاور(نمائندہ خصوصی) ادارہ برائے تعمیر نو، بحالی و آبادکاری ( پارسا) کے زیر اہتما م امر یکی ادارہ برا ئے بین الاقومی تر قی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے خیبر پختونخوا میں تعمیر نو کا کا م جا ری ہے۔ترجمان پارسا کے مطابق دہشت گردی سے متاثرہ 110 سکولوں کی تعمیر نو کا کام یو ایس ایڈ کے تعاون سے مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔ ان کے علاوہ سیلاب اور دہشت گردی سے متاثرہ مزید 63 سکولوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جس کے لئے یو ایس ایڈ نے 25 ملین ڈالر مختص کی ہے ۔ علاوہ ازیں37 مزید سکولوں پر عنقریب تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔جس کے لیے فنڈزوافر مقدار میں مو جو د ہے جس کی ترسیل بین الاحکومتی طریقہ کا ر کے تحت کی عمل میں لائی جا تی ہیں۔ تر جما ن پا رسا کے مطا بق گز شتہ کچھ عر صہ سے پروگرام اور ادارے کی کا ر کر دگی کے حو الے سے منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جو حقا ئق کے منا فی ہے ۔یہا ں اس امر کی نشا ند ہی کر نا ضر وری ہے کہ پا ر سا سے بر خاست شد ہ ملازمین میں سے چند اپنے مذموم مفاد کے حصول اور پی ڈی اپم اے ، پا رسا کی بد نا می کے لیے جھوٹی اور من گھڑت خبر یں پھیلارہے ہیں۔اس لیے عوام النا س سے گز ارش ہے کہ ایسی خبروں پر توجہ نہ دیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button