تازہ ترین

خطیبوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور آئندہ بجٹ میں خطباء کو ریگولر کیا جائے گا ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز ) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان کے صدارت میں اجلا س منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ، وزیر اوقاف و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمان ، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری اوقاف ، ڈسٹرکٹ و تحصیل خطباء ، محکمہ اوقاف کے ملازمین اور یونین عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل خطباء اور محکمہ اوقاف کے ملازمین کو درپیش مسائل پر تفصیلی جائزہ لیاگیا اور ان کے حل کے لیے تجاویز دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ خطیبوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور آئندہ بجٹ میں خطباء کو ریگولر کیا جائے گا ۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل خطباء کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ علماء اور خطباء کا معاشرے میں اہم کردار ہے ۔ خطباء آگے بڑھ کر معاشرے کے اصلاح اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اپنا کر دار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ امت کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کی حوصلہ شکنی کرکے امن و محبت کا درس دے کر ملک و قوم کے ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ اوقاف کے ملازمین کو بتدریج ریگولر ائز کرائیں گے اور محکمہ اوقاف کے رینویو میں اضافے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آپس کے مسائل کو باہمی مشاورت اور بات چیت سے حل کریں ، دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے مل کر کوششیں کریں اور ایک دوسرے سے اس سلسلے میں تعاون کریں ۔ انہوں نے کہاکہ علماء کرام اپنے معاشرے کو ہر طرح کی کرپشن سے پاک کرنے کی ترغیب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت علماء کر ام ، خطباء اور دیگر سرکاری ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں ۔ محکمہ اوقاف کے ملازمین کی ریگولرائزیشن کو آئندہ بجٹ میں اعلان کریں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button