68

پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے رہنماؤں کا دورہ شیشی کوہ،مختلف پارٹیوں سے درجنوں افراد پی پی پی شامل

چترال(نمائندہ آواز)گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے رہنماؤں نے شیشی کوہ کا دورہ کیا،جہاں پر مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے پی پی پی میں شمولیت اختیارکی۔ بعدمیں فٹ بال ٹورنمنٹ کے فائنل میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع چترال محمد حکیم ایڈوکیٹ نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے موقف سے عوام کو اگاہ کیااور مختلف عوامی مسائل پر بات کی۔فٹ بال فائنل میں ازوربیگان دہہ نے داد خان دوری فٹ بال ٹیم کو تین ایک سے شکست دیکر فائنل جیت لیا۔پارٹی رہنماؤں محمد حکیم ایڈوکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل،عالم زیب ایڈوکیٹ اور عبدالرزاق براموش نے فٹ بال کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔شیشی کوہ سے تعلق رکھنے والے مختلف پارٹیوں سے پاکستان پیپلز پارٹی میں لوگوں نے شمولیت اختیار کیں۔ جن میں ہدایت الرحمن،محمد حسام الدین،محمد تقی،محمد شمس ،عبدالحمید،ناصر اللہ،عظمت ودیگر شامل ہیں۔ بعد میں وفد نے ایم پی اے سلیم خان کی طرف سے منظور کیے گئے 18کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی واٹر سپلائی کا معائنہ کیا ۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں