تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کرک کو سالانہ ضلعی ترقیاتی فنڈ 2016.17 استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔ چیئر مین لوکل گورنمنٹ کمیشن عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز)خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن نے ڈپٹی کمشنر کر ک کو فوری طور سالانہ ضلعی ترقیاتی فنڈ2016-17کو استعمال کرنے سے روک دیا ہے اور جمعرات11مئی کو منعقد ہونے والے لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس میں ضلع ناظم و نائب ناظم کرک اور ضلع کونسل میں اپوزیشن رہنما سمیت حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔اس امر کا فیصلہ پشاور میں سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اﷲ خان کی سربراہی میں منعقد ہونے والے 28ویں لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں اراکین لوکل گورنمنٹ کمیشن ، رکن صوبائی اسمبلی محمود احمد بھٹنی ،سیکرٹری قانون محمد عارفین ،سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ ،ڈائریکٹر بلدیات عامر لطیف، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، شمائلہ تبسم اور محکمہ بلدیات کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کرک اور صوابی اضلاع کے بعض تحصیل اور ویلج کونسلوں سے متعلق شکایات کا بغور جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں تحصیل ناظم رجڑ کو کمیشن میں طلب کیا گیا تھا۔ کمیشن نے تحصیل کونسل کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کرانے پر انکی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دیگر اضلاع کے تحصیل ناظمین بھی اپوزیشن سمیت تمام کونسلرز کوساتھ لے کر عوام کی بہتر انداز میں خدمت کو یقینی بنائیں۔کمیشن نے صوبے کے مختلف 62نیبرہوڈ کونسلز اور ویلج کونسلز کا بجٹ قانون کے مطابق پاس کرانے پر ڈی جی بلدیات، متعلقہ ناظمین اور کونسلرز کے تعاون کو سراہا۔کمیشن کے چےئر مین عنایت اﷲ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن آزاد اور خودمختار فورم ہے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے قواعد و ضوابط کے مطابق عوامی فلاح وبہبود کیلئے منصفانہ فیصلے کررہاہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button