تازہ ترین

پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ہدایات جاری کریں گے کہ وہ ڈی پی او چترال کو کیس کا دوبارہ جائزہ لینے اور دہشت گردی کے دفعات کو واپس لیں گے ۔زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

چترال (نمائندہ آواز) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور پی پی پی کے ضلعی صدر سلیم خان نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے شاہی مسجد کے واقعے کے بعد کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پر واضح کیاکہ اس واقعے پر عوامی رد عمل ایک فطری امر تھا اور یہ چترال کے عوام کا ہی کمال تھا کہ اس واقعے کے بعد بھی حالات پرامن رہے جبکہ ان حالات میں یہاں کوئی بڑا واقعہ رونما ہوسکتا تھا اور نقصان کا حدشہ تھا۔ا نہوں نے وزیر اعلیٰ پر یہ بھی واضح کیاکہ ان حالات میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے خلاف مقدمہ دائر کرنا سراسر ناانصافی کی بات ہے جس سے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سلیم خان کو یقین دلایا کہ وہ پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ہدایات جاری کریں گے کہ وہ ڈی پی او چترال کو کیس کا دوبارہ جائزہ لینے اور دہشت گردی کے دفعات کو واپس لیں گے ۔ سلیم خان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کردہ مقدمات فی الفور واپس لے کر احتجاجیوں کو رہا کئے جائیں گے۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button