تازہ ترین

ویلج کونسل سیکریٹریز کا ہنگامی اجلاس ،اجلاس میں تمام اضلاع کے نمائندگان نے شرکت کیں

پشاور (آوازنیوز) ویلج کونسل سیکریٹریز کا ایک اہم اجلاس پشاور میں عاکف شاہ کی زیر صدارت منعقد کیا گیا ۔ جس میں کے پی کے کے تمام اضلاع سے سیکریٹریز نمائندگان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان کی نمائندگی محمد شایان ،بحرین سے فضل واحد،چترال سے کلیم اللہ حیدر ،بنوں سے کفایت اللہ خان ،دیر سے طاہر الحق ،کوہاٹ سے عظیم قادر ، شانگلہ سے امتیاز خان ، صوابی سے انور خان ، نوشہرہ سے ابرار خان نے شرکت کی ۔اجلاس کے بعد عاکف شاہ اورکلیم اللہ حیدر کی قیادت میں وفد نے وزیر بلدیات سے ملاقات کی ۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اپ گریڈیشن مطالبے کے تحریک کو کامیاب بنائیں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button