تازہ ترین

کالاشی قبیلے کا سالانہ موسم بہار کا سہ روزہ مذہبی تہوارچلم جوشٹ اس مہینے کی چودہ تارییخ سے سو لہ مئی تک وادی کیلاش کے بمبوریت میں شروع ہورہا ہے

چترال(شہریار بیگ سے) چترال کے وادیوں بمبوریت،بریر اور رُمبور میں قدیم تہذیب سے وابسطہ کالاشی قبیلے کا سالانہ موسم بہار کا سہ روزہ مذہبی تہوارچلم جوشٹ اس مہینے کی چودہ تاریخ سے وادی کیلاش کے مرکزی مقام بمبوریت میں سخت سکیورٹی میں شروع ہو رہا ہے جو سولہ مئی تک جاری رہے گی۔چلم جوشت کے دوران کالاشی خواتین رقص سرور کی محفلوں میں مصروف ہوتے ہیں۔اختتامی روز کیلاشی لڑکیاں اپنے لئے جیون ساتھیوں کا انتخاب کرکے شادیان کرتی ہیں۔مقامی اور غیر مقامی مہمانوں کا دودھ سے بنی ہوئی چیزوں سے خاطر تواضع کرتے ہیں۔چترال بازار میں کیلاش لڑکیان چلم جوشٹ کے تہوار کی تیاریوں کے حوالے سے خریداری میں مصروف نظر آتے ہیں۔کیلاش قبیلے کے لوگوں نے ابھی سے ہی جنگلی پھولوں سے گھروں کو سجانا شروع کر دئیے ہیں۔ جبکہ تینوں وادیوں کو جانے والی کچے سڑکوں کو بہتر کرنے کا کام جاری ہے۔ چلم جوشٹ کے تہوار کو دیکھنے کے لئے ہر سال ملکی،غیر ملکی اور مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد بمبوریت میں میں اُمڈ آتی ہے اور کیلاشی خواتین کی روایتی ڈانس سے محظوظ ہوتی ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button