تازہ ترین

ملک میں کرپٹ نظام کا جب تک خاتمہ نہیں ہو گا مزدوروں کا استحصال ہوتا رہے گا ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز )سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ محنت کش اور مزدورکسی بھی ملک کی صنعتی ومعاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔مزدور خوشحال ہوگا توملک خوشحال ہوگا۔ملک بھر میں یکم مئی کو سرکاری سطح پر مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے لیکن مزدوروں کے لیے ملک کے آئین کے مطابق لیبر قوانین تو موجود ہیں مگر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان قوانین پر کبھی عمل درآمدنہیں ہو سکا اس استحصالی نظام کی وجہ سے امیر کے لیے الگ اور غریب کے لیے الگ قوانین ہیں۔ یکم مئی محنت کشوں کے تجدیدعہد کا دن ہے۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ مزدوروں کی آواز کو ایوانوں میں اٹھایاہے۔یوم مزدور پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ یوم مزدور کے موقع پر بھی ایک مزدور کو آرام میسر نہیں اور وہ اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے کام کرنے پر مجبور ہے ،بہت سی تنظیمیں اور جماعتیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی دعویدار تو ہیں لیکن عملی طور پر مزدور کی زندگی میں خوشحالی لانے میں ناکام نظر آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپٹ نظام کا جب تک خاتمہ نہیں ہو گا مزدوروں کا استحصال ہوتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی محنت کشوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ جماعت اسلامی کو اللہ نے موقع دیا تو ہم محنت کشوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ناقص اقرباپرورری کی پالیسیوں سے محنت کش مہنگائی ، بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ اشیائے خورد و نوش ، آٹا ، گھی، چینی ، دالوں کی قیمتوں میں کمی میں محنت کشوں کے لیے حکومت الگ سے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button