تازہ ترین

جے یو آئی چترال کے وفد کا ڈیرہ اسماعیل خان میں زخمیوں کی عیادت اور دیر بالا حادثے میں جانی نقصانات پر دلی غم وآفسوس کا اظہار

پشاور(ب د) گذشتہ رات کو ختم نبوت کے قیدیوں اسیران کی بس کو ڈیرہ اسماعیل خان میں حآدثہ پیش آیا جس میں تمام اسیران سمیت 7پولیس اہلکار خمی ہوئے تھے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی آئی خان میں داخل کیے گئے تھے جمعیت علماء اسلام چترال کے وفد جن میں مولانا عبدالشکور، تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس ومولانا محمد عمر چترالی شامل ۔تھے اتوار کے روزڈیرہ اسماعیل پہنچ گئے اور تمام زخمیوں کی عیادت کی۔اس موقع پر مولانا عبدالشکورنے نقد مالی تعاون بھی کیا۔بعد میں جمعیت کے دوسرے اکابرین مولانا عبدالحکیم اکبری،طیب اکبری اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا قاری طارق تمام ارکان کے ساتھ ہسپتال پہنچ گئے زخمیوں کی عیادت کی اور اُنہیں کپڑے اور تولیے پیش کیے۔درین اثنا ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکوراورتحصیل نائب ناظم مولانا محمد الیاس نے روالپنڈی سے چترال آنے والے کوسٹر حادثے میں جانی نقصانات پر دلی غم اور صدمے کا اظہار کیا اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button