تازہ ترین

محکمہ بلدیات کے سکیل 1 سے سکیل 5 تک ملازمین کے لیے دو سٹپس آپ گریڈیشن اور سکیل 6 سے سکیل 15 تک ملازمین کے لیے ایک سٹپ آپ گریڈیشن کا اعلان کیا؛۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز ) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے محکمہ بلدیات کے سکیل 1 سے سکیل 5 تک ملازمین کے لیے دو سٹپس آپ گریڈیشن اور سکیل 6 سے سکیل 15 تک ملازمین کے لیے ایک سٹپ آپ گریڈیشن کا اعلان کیا جب کہ نان پی یوجی ایف ملازمین کے سروس اسٹرکچر کے لیے کنسلٹینٹ مقرر کر تے ہوئے اس دور حکومت میں نان پی یوجی ایف ملازمین کے لیے سروس اسٹرکچر دینے کا اعلان کردیا ۔ وہ پردہ باغ پشاور میں آپ گریڈیشن کے خوشی میں یونائٹیڈ میونسپل ورکرز یونین اور آل پاکستان ورکرز فیڈریشن کے تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم ، ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم ، ٹاؤن ٹو فرید اللہ خان ، ٹاؤن تھری ارباب محمد علی ، ناظم ٹاؤن فور ہارون صفت ، ڈبلیو ایس ایس پی ، سٹی ڈسٹرکٹ حکام اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر یونین کی طرف سے سینئر وزیر عنایت اللہ خان کو شیلڈ اور روایتی پگڑی پیش کی گئی ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی ملازمین کے 22 مطالبات مان لیے ہیں اور ان کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ہمارا بھی ان سے ایک مطالبہ ہے کہ وہ شہر کے صفائی اور شہریوں کو زندگی بنیادی سہولیات فراہم کر نے میں ہمارا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے محکموں کے ملازمین کی آپ گریڈیشن کی طرح محکمہ خزانہ اور صوبائی حکومت بلدیاتی ملازمین کو آپ گریڈیشن دینے کے لیے تیار نہیں تھی لیکن ہم نے اسٹینڈ لے لیا اور بلدیاتی ملازمین کو دو سٹپس آپ گریڈیشن دے دی ۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم دنیا کے دوسرے ممالک کے دورے کرتے ہیں اور ان شہروں کو اپنے شہر سے زیادہ صاف ستھرا دیکھتے ہیں تو ہم پریشان ہوتے ہیں ۔ ہم اپنے شہر کو کلین انیڈ گرین دیکھنا چاہتے ہیں یہ ہمارا عزم ہے ہمارا خواب اور ہمار ا وژن ہے ۔ آپ لوگ اس میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ملازمین کی یونین اپنے چارٹر کے اندر اپنے مطالبات کے ساتھ ساتھ عوام کے مطالبات بھی شامل کریں ۔ صفائی اور پینے کا صاف پانی اور بہتر ڈرینج نظام ہر شہری کا بنیادی حق ہے بلدیاتی ملازمین شہریوں کے بنیاد ی حق کو ان تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے شہر صاف ہونا چاہیے یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم پشاور شہر میں ریپڈ بس سروس شروع کر رہے ہیں ۔ایک جدید اور خوبصورت جنرل بس اسٹینڈ پشاور سے باہر بنا رہے ہیں اور موجودہ جنرل بس اسٹینڈ کو سی پیک ٹاور اور جدید شاپنگ مال میں تبدیل کر رہے ہیں ۔ ریگی ماڈل ٹاؤن میں بین الاقوامی معیار کا ہسپتال اور حیات آباد میں گریٹر اقبال پارک سے زیادہ خوبصورت بیسائی پارک بنارہے ہیں ۔ سالیڈ ویسٹ کے لیے معاہدے کر دیے ہیں اور پشاور سے باہر سالیڈ ویسٹ کو منتقل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس شہر کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں۔ یہ سب تب ممکن ہوگا جب آپ لوگ اپنے ذمہ داریاں اچھے انداز میں اداکریں گے ۔ انہوں نے آپ گریڈیشن ملنے پر بلدیاتی ملازمین کو مبارکباد دی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button