رسول اللہؐ کے محبت میں احتجاج کرنے والے بے گناہ شہریوں کی گرفتاری اور بیجا پکڑدھکڑ بند کیا جائے۔محمد کوثر ایڈوکیٹ تحصیل صدرپی ایم ایل (ن)چترال
چترال(ب د) تحصیل صدرپی ایم ایل (ن)چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ رسول اللہؐ کے محبت میں احتجاج کرنے والے بے گناہ شہریوں کی گرفتاری اور بیجاپکڑدھکڑکو بند کیا جائے اور گرفتار شد گان کو فی لفوور رہا کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ ملعون رشید کی نا زیبا حرکات پر صاحبِ ایمان کا جذبات میں آنا فطری آمر ہے۔مگر جس انداز سے عام شہری اور احتجاج کرنے والوں کو کھوج لگاکرگرفتار کیا جارہا ہے اس سے نقص آمن کا مزید اندیشہ ہے اور اگر گرفتار شد گان کو رہا نہ کیا گیا تو شنید ہے کہ بہتر شدہ حالات پھر بگڑ سکتے ہیں ۔اس قسم گرفتاری اور پولیس تشدد اس سوچ کو مزید تقویت دے رہا ہے کہ لوگوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے کر گویا بہت بڑا جرم کیا ہو۔اُنہوں نے مشیر وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواسے اپیل کیاکہ وہ اس سلسلے میں مداخلت کرکے گرفتار معصوم نوجوانوں کو رہا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ چترال میں آمن بحال رہے۔ ٖٖ