تازہ ترین

چترال میں مردم شماری 25اپریل سے باقاعدہ طور پر شروع کیا جائیگا

چترال ( نمائندہ آواز ) چترال میں مردم شماری 25اپریل سے باقاعدہ طور پر شروع کیا جائیگا۔ اتوار کے روز مردم شماری کے چارج سپرنٹنڈنٹس کو سامان تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالاکرم نے کہا کہ چترال کے طو ل و عرض میں 25اپریل سے خانہ شماری اور مردم شماری کا عمل شروع ہوکر 35دنوں کے دورانیے میں یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تحصیل چترا ل میں 14چارج سپرنٹنڈنٹ ،63سرکل سپروائزر 185انومیرٹر ز 370بلاک میں مردم شماری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ مردم شماری سٹاف کی سکیورٹی کیلئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جس میں آرمی اور پولیس کے جوان ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ عبدالاکرم نے کہا کہ مردم شماری کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ جو چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا ۔ اور دو اسٹاف ہر وقت ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے ۔ چترال کے تمام علاقوں سے مردم شماری سے متعلق کسی بھی معلومات کیلئے فون نمبر 413686پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ ا نہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے حالات نارمل ہیں ۔ اور مردم شماری میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button