تازہ ترین

نبوت کے دعویدار شخص کو قوانین پاکستان کے تحت سزا دی جانی چاہیے ۔تقدیرہ خان جنرل سیکرٹری اے پی ایم ایل ویمن ونگ

چترال(آوازنیوز)تقدیرہ خان جنرل سیکرٹری اے پی ایم ایل ویمن ونگ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز چترال میں پیش آنے والے واقعہ سے چترال کی امن سے مہکتی فضا کو خراب کرنے کے لیے کسی سازش کی بو آ رہی ہے۔اُنہوں نے اداروں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی تہہ تک پہنچا جائے اور اگر اس میں کوئی سازشی عناصر ملوث ہیں تو ان کو بے نقاب کیا جائے۔اور عوام اس موقعہ پر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور کسی بھی قسم کی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے۔ نبوت کے دعویدار شخص کو قوانین پاکستان کے تحت سزا دی جانی چاہیے اور مقدمے کے مکمل پیروی کی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس، چترال پولیس، خطیب شاہی مسجد خلیق الزمان اور تمام علمائے کرام جنہوں نے امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں تعاون کیایقینی طورپر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button