تازہ ترینسیاست

پانامہ فیصلے پر چترال میں عوام نے خوشی کا اظہار کیا جوکہ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے اور مٹھائی کھلاتے ہوئے دیکھے گئے

> تازہ ترین >> پانامہ فیصلے پر چترال میں عوام نے خوشی کا اظہار کیا جوکہ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے اور مٹھائی کھلاتے ہوئے دیکھے گئے
 

چترال (  چترال نیوز) سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز کیس کے فیصلے پر چترال میں عوام نے خوشی کا اظہار کیا جوکہ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے اور مٹھائی کھلاتے ہوئے دیکھے گئے جس میں پی ٹی آئی کے سوا تقریباً سیاسی جماعتوں کے ورکرز شامل تھے ۔ خوشی منانے والوں کی اکثریت کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے چترال میں لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل سمیت کئی میگاپراجیکٹوں کی تکمیل کے لئے وہ مسلم لیگ (ن) حکومت کو اپنا ٹرم پورا کرنے کا خواہاں ہیں۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ، ضلعی سعید احمد خان اور تحصیل صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ نے چترال پریس کلب میں مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو حق اور صداقت کی جیت قرار دیتے ہوئے کہاکہ آج کے فیصلے سے میاں محمد نواز شریف کے موقف کو تقویت ملی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں کمیشن مقرر کرنے کی استدعا میاں محمد نواز شریف نے کئی بار کیا تھااور آج سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے شفاف کے تحقیقات کے لئے کمیشن مقرر کرکے وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے موقف کو تسلیم کیا ہے جس سے دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس ایک سیاسی مقدمہ ہے جس سے ان لوگوں نے اچھالا ہے جو سیاسی میدان میں مسلم لیگ (ن) سے شکست خوردہ ہیں اور مقابلے کی سکت نہیں رکھتے اور یہی لوگ سیاسی میدان میں مقابلے کی بجائے عدالت کے ذریعے میاں محمد نواز شریف کو سیاسی منظر سے ہٹانے کے درپے تھے جن کی کوشش آج عدالتی محاذ میں بھی ناکامی سے دوچار ہوا۔ نیاز اے نیازی نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی اور خصوصاً چترال کی ترقی کے لئے ان کو ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اگلے سال کے عام انتخابات میں اپنی زرین کارکردگی کی بنیاد پر پہلے سے بھی بڑھ کر لینڈ سلائڈنگ کامیابی حاصل کرکے عمران خان سیاسی مخالفین کو یہ سبق سیکھنے پر مجبور کرے گاکہ پاکستان کے عوام میاں نوازشریف کی والہانہ قیادت پر ہی اعتماد رکھتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button