تازہ ترین

قتصادی راہداری منصوبہ پاک چین دوستی کامظہر ہے۔اس کی تکمیل سے دونوں ممالک کے مراسم مزید مضبوط ہوں گے۔ عنایت اللہ خاآ

پشاور ( آوازنیوز ) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جما عت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ چین کے خیبر پختونخو امیں سرمایہ کاری سے صوبہ میں روزگار کے مواقعے بڑھیں گے اور نہ صرف صو بہ ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا بلکہ خطے میں امن کے قیام میں مدد ملے گی ۔صوبہ خیبرپختونخوا میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری دوست ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چین دوستی کامظہر ہے۔اس کی تکمیل سے دونوں ممالک کے مراسم مزید مضبوط ہوں گے اور جنوبی ایشیا کے خطے میں بسنے والے کروڑوں افرد کو فائدے حاصل ہوں گے۔ان کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی۔چین پاکستان کاتیسرابڑاتجارتی پارٹنرہے۔سی پیک منصوبے کی تکمیل سے 51ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے پاکستان کی بر آمدات میں اضافہ اور صنعتی واقتصادی نشوونمامیں مددملے گی۔پاکستان قدرتی وسائل اور افرادی قوت سے مالا مال ملک ہے ۔چین آگے بڑھ کر صوبے کے ترقی میں مدد کریں ۔ چینی کمپنیاں آفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جہاں ایک طرف صوبے میں آباد افراد کی حالت زار کوبدلنے کے قابل ہوسکتے ہیں وہاں غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔وہ چین کے دورے کے موقع پر چین میں مختلف اداروں اور سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے ۔سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پورے ملک سے بہتر بلدیاتی نظام دیا ہے جس کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے ۔ صوبہ میں اختیارات کو حقیقی معنوں میں عوام کو منتقل کر دیا گیا ہے اور عوام کو بااختیار بنادیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چینی کمپنیوں کی طرف سے صوبہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔ہم ترقی یافتہ عرب ممالک کی طرح اپنے پہاڑوں اور ریگستانوں کو نخلستانوں میں تبدیل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے پاکستان کو ہر لحاظ سے اولین مقام عطاکیا ہے اور معدنی وسائل سے بھی مالامال کیا ہے مگر بدقسمتی سے ہم ان وسائل سے بھر پورانداز میں استفادہ نہیں کرسکے ۔چین کے سرمایہ کاروں کے تعاون سے صوبہ کو ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button