تازہ ترین

ریسکیو1122کی سوفیصدملازمتوں پرمیرٹ کالحاظ رکھتے ہوئے چترال ہی سے نوجوانوں کوبھرتی کیاجائے/آل پارٹیزکاپریس کانفرنس

Home >> تازہ ترین >>

چترال ()آل پارٹیزچترال کے نمائندوں جن میں امیرجماعت اسلامی ضلع چترال مولاناجمشیداحمد،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدرسیداحمدخان،پاکستان پیپلزپارٹی کے نائب صدرمیردولہ جان ایڈوکیٹ،عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن محی الدین کروچ،آل پاکستان مسلم کے ضلعی نائب صدرمحمدعلی شاہ،جمعیت علماء اسلام کے رکن وممبرڈسٹرکٹ کونسل محمودالحسن اوردیگرپارٹی عہدداروں نے چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوہے کہاہے کہ ہم چترال سے تعلق رکھنے والے جملہ پارٹی سربراہاں اورنمائندگان ،ریسکیو1122کی چترال میں بحالی کاخیرمقدم کرتے ہوئے گوش گزارکرتے ہیں کہ مذکورہ محکمہ میں بھریتوں کے حوالے سے چترال کومحض 20فیصد کوٹہ دنیاپسماندگی اورقدرتی آفات کاشکارچترال اوربے روزگارچترالی نوجوانوں کے ساتھ بہت ناانصافی ہے اورچترالی نوجوان اس فیصلے کواپنے حق میں سراسرزیادتی سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال ایک دشوارگزاراورشدیدموسمی حالات کے حامل ضلع ہے صوبہ کے دوسرے اضلاع کے باسی یہاں کے دوردرازاوردشوارگزاروادیوں میں نہ صرف سروس دینے سے معذورہوں گے بلکہ سخت موسمی حالات میںیہاں پرقیام بھی ان کے لئے ممکن نہیں رہے گاچترال کئی سالوں سے مسلسل قدرتی آفات کی زد میں ہونے کی بناپرچترال کے باسی اوریہاں کے بے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button