تازہ ترین

ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے چترال شہر میں متعدد منصوبہ جات کا افتتاح کیا جن میں زرگراندہ اورگولدور پل شامل تھے

چترال (نمائندہ آواز) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے بدھ کے روز چترال شہر میں متعدد منصوبہ جات کا افتتاح کیا جن میں زرگراندہ اورگولدور پل شامل تھے جوکہ دو سال قبل سیلاب میں بہہ گئے تھے جبکہ انہوں نے زرگراندہ کے لئے ایریگیشن چینل کی بحالی و مرمت کے کام کا بھی افتتاح کیا ۔ ان مواقع میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ عوامی مسائل کے حل کے لئے ایک وسیع وژن رکھتی ہے اور تمام ترقیاتی منصوبہ جات کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط شکل میں آگے لے جانے کی ضرورت واہمیت سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وسائل کی کمی اور دوسرے رکاوٹوں کی وجہ سے چترال میں بعض سیلاب زدہ انفراسٹرکچروں کی بحالی میں تاخیر ضرور ہوئی ہے اور یہ بات خوش آئندہے کہ انٹگریٹڈ ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ لانچ ہونے کے لئے قریب ہے جوکہ ترقی کے تمام سیکٹروں میں یکساں طور پر آگے بڑھنے میں ممد ومددگار ثابت ہوگا۔ بعدازاں انہوں نے چترال گول میں مختلف علاقوں کے لئے ابپاشی کے نہروں کی بحالی اور پولوگراونڈ کی مرمت کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ ضلع ناظم نے ان مواقع پر کام کی رفتار اورمعیار پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button