تازہ ترین

یونیورسٹی آف پشاور کے ہیومن ڈیویلپمنٹ اینڈ فیملی سڈیز کالج آف ہوم اکنامکس کی لیکچرار سلمیٰ گل ناز نے پروفیسر ڈاکٹر مہربانو کی سرپرستی میں آج کامیابی سے اپنے تھیسِس کا دفاع کیا

پشاور(پ ر)یونیورسٹی آف پشاور کے ہیومن ڈیویلپمنٹ اینڈ فیملی سڈیز کالج آف ہوم اکنامکس کی لیکچرار سلمیٰ گل ناز نے پروفیسر ڈاکٹر مہربانو کی سرپرستی میں آج کامیابی سے اپنےPhDتھیسِس کا دفاع کیا۔ انکی تحقیق کا موضوع ’’عمر رسیدہ لوگوں کی زندگی میں سماجی حمایت کی اہمیت‘‘ تھا۔
پروفیسر ڈاکٹر مہربانو جو کہ سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی عرصہ 3سال تک سربراہی بھی کر چکی ہیں۔اور ساتھ ہی انکو PhDs 15 کی سربراہی اور80سے زائد تحقیقی مکالمے جو کہ قومی اور بین الاقوامی جنرلز میں شائع ہوئے، کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ دور حاضر میں ڈاکٹر صاحبہ پر سٹن یونیورسٹی میں بطور پروفیسر، ڈاکٹر انور حسن کی سربراہی میں بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
سلمیٰ ناز نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر مہر بانو کا شکریہ ادا کیا ۔ انھو ں نے کہا کہ یہ اتنے ماہر اور تفہیم یافتہ سرپرست کے بغیر ممکن نہیں تھا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button