تازہ ترین

مارچ ہمارے اباء واجداد کی لازوال قربانیوں سے حاصل شدہ مملکت پاکستان کے ساتھ کئے گئے عہد کی تجدید کا دن ہے ۔ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے ۔ کرنل نظام الدین شاہ

چترال ( نمائندہ آواز ) چترال میں 23مارچ کے حوالے سے اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تقریب چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز چترال میں منقعد ہوئی ۔ جس میں چترال سکاؤٹس ،پاک آرمی کے آفیسران ، مختلف اداروں کے سربراہان، وکلاء کالجوں اور سکولوں کے اساتذہ اور آرمی پبلک سکول کے علاوہ بڑی تعداد میں دوسرے طلباء و طالبات اور خواتین و بچوں نے شرکت کی ۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ مہمان خصوصی تھے ۔ 23مارچ کا یہ شاندار پروگرام فیملی پارک چترال چھاونی میں منایا گیا ۔ چترال سکاؤٹس کی طرف سے پارک میں بچوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔ اور پارک کو خیر مقدمی بینروں سے سجایا گیا تھا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہا ۔ کہ 23مارچ ہمارے اباء واجداد کی لازوال قربانیوں سے حاصل شدہ مملکت پاکستان کے ساتھ کئے گئے عہد کی تجدید کا دن ہے ۔ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے ۔ اور اسی بنا پر ہمارے اسلاف نے اپنے خون کی قربانی دی ۔ اگر نظریے کو بیچ میں سے نکال دیا جائے ۔ تو پھر ہمارے پاس کچھ نہیں گا ۔ جن لوگوں نے اپنی جائداد سے لے کر عزیزوں تک اور اپنی خون تک نچھاور کیا ۔ اُن کو بس یہی آرزو نے مجبور کیا ۔ کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مذہب اور نظریے کے مطابق سکون اور آرام سے زندگی گزار سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ آج کسی کو ایک ٹائم کا کھانا نہیں ملتا ۔ تو وہ ملک کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کی کوشش کرتا ہے ۔ جبکہ اسی ملک کیلئے اپنے خون کے آخری قطرے قربان کئے گئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہمارے قائد نے باہمی اتحاد و اتفاق ، اقلیتوں کے حقوق اور مسلسل کام اور مملکت پاکستان پر مرمٹنے کی تلقین کی ۔ جن پر ہمیں عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ کمانڈنٹ نے کہا ۔کہ ہمیں اپنے ملک کے دشمنوں سے ہر وقت ہوشیار رہنا چاہیے ۔ اگر ہم متحد اور الرٹ رہے ۔ تو دشمن کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ وطن سے محبت کا بے پناہ جذبہ ہے ۔ کہ بار بار کے شہادتوں کے باوجود ہمارے نوجوان فورس میں بھرتی ہونے کیلئے قطار میں کھڑے ہیں ۔ کرنل نظام الدین شاہ نے کہا ۔ کہ چترال کے لوگ وطن سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں ۔ جس کا ثبوت یہ ہے ۔ کہ مسلسل مشکلات اور آفات و مصائب کے باوجود وطن کی سالمیت کو سب سے مقدم رکھتے ہیں ۔ انہوں نے حاضرین مر د و خواتین پر زور دیا ۔ کہ وہ وطن کی تاریخ کو کہانیوں کی صورت میں بچوں کے گوش گزار کریں ۔ تاکہ ملک کیلئے اُن کی محبت میں مزید اضافہ ہو ۔ کمانڈنٹ نے تمام حاضرین کو 23مارچ کی مبارکباد دی ۔ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چترال سکاؤٹس کئی پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے ۔ جس میں اہم منصوبہ کیڈٹ کالج کا قیام ہے ۔ تاہم اُس پر کچھ وقت لگے گا ۔ اس کے علاوہ پاکستان ٹور پارک کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ جبکہ چترال سکاؤٹس گراونڈ کو سٹیڈیم میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ چترال میں جو بھی ایونٹ ہو گا ۔ اُس میں چترال سکاؤٹس پیش پیش ہو گا ۔ قبل ازیں جب تقریب شروع ہوئی ۔ تو کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے پارک میں لگے مختلف سٹالز اور آرمی پبلک سکول کے طلباء کے مختلف پراجیکٹس کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر طلباء نے اپنے پراجیکٹس پر تفصیل سے روشن ڈالی ۔ جس پر کمانڈنٹ نے اُن کی تعلیمی دلچسپی کی تعریف کی ۔ تقریب کے دوران آرمی پبلک سکول اور دیگر سکولوں کے طلباء و طالبات نے ٹیبلو ، ملی نغمے پیش کئے اور 23مارچ کے حوالے سے تقاریر کیں ۔ چترال سکاؤٹس کے بینڈٹیم اور میوزیکل ٹیم نے پروگرام کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ جس میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس دیگر آفیسران اور سول نوجوانوں نے رقص کرکے خوشی کا بھر پور اظہار کیا ۔چترال کی تاریخ میں 23مارچ کے حوالے سے یہ بہت بڑی تقریب تھی ۔ جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی حصہ لیا ۔ قبل ازین 23 مارچ کی صبح فجر کی نماز کے بعد چھاونی مسجد میں قرآن خوانی کی گئی ۔ اور ملک کی سلامتی وامن کیلئے دُعا کی گئی ۔ بعد آزان کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے پرچم کُشائی کی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button