تازہ ترینشعروشاعری

چیوڈوک کو مشکل وقت میں پانی مہیا کرنے پر ڈی پی او کا شکریہ۔میر صمد

 چترال(نمائندہ آواز) ناظم ویلجکونسل چترال ٹو میر صمد نے ایک اخباری بیان کے ذریعے ڈسٹر کٹ پولیس افیسر سیدعلی اکبر شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ مہینے کے شدید برف باری کے بعد چوڈوک کے علاقوں میں پانی کی سپلائی منقطع ہوگئی تھی جس کے وجہ سے علاقے کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔جس کے لئے ڈی پی او چترال سے درخواست کی گئی کہ علاقے کو پانی کی سپلائی کی جائے تو اُنہوں نے پولیس موبائل واٹر ٹینک کے ذریعے علاقے کو کئی دنوں تک پانی کی سپلائی کی جو کہ ضلع چترال میں صوبائی حکومت کی طرف سے یہ پہلا ادارہ ہے جس نے مکمل تعاون کرکے غریبوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔اُنہوں نے اہلیان علاقہ کے طر ف سے ڈی پی او اور اُن کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button