تازہ ترین

تریچ روڈ کو شاگروم تک موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے کھول دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے ۔ شربت خان

چترال (بیورو رپورٹ ) وادی تریچ کی سیاسی شخصیت اور سابق کونسلر حاجی شربت خان نے وادی تریچ کی گزشتہ چالیس دنوں سے ضلعے کے دوسرے حصوں سے کٹے رہنے اور علاقے میں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت اور عوام کو شدید مشکلات و تکالیف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تریچ روڈ کو شاگروم تک موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے کھول دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ دنوں شدید برفباری کے نتیجے میں 45کلومیٹر طویل تریچ وادی کا رابطہ کٹ گیا تھا جوکہ اب تک برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی بندش کی وجہ سے وادی کے عوام ناقابل بیان مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں جن میں غذائی اشیاء اور ادویات کی قلت سرفہرست ہے اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانا بھی ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ سڑکوں کی طویل بندش سے تعلیمی نظام بھی متاثر ہوگااور اگلے ہفتے منعقد ہونے والے میٹرک امتحانات میں بھی طلباء وطالبات کو مشکلات پیش آئیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button