تازہ ترین

فاٹا کے متعلق وفاقی کابینہ کا فیصلہ خوش آئند ہے یہ فاٹا کے عوام ، سیاسی جماعتوں اور فاٹا سیاسی اتحاد کا فتح ہے ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز ) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ فاٹا کے متعلق وفاقی کابینہ کا فیصلہ خوش آئند ہے یہ فاٹا کے عوام ، سیاسی جماعتوں اور فاٹا سیاسی اتحاد کا فتح ہے ۔ جماعت اسلامی فاٹا کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فاٹا اصلاحات کے نتیجے میں فاٹا میں امن قائم ہوگا اور فاٹا ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا ۔فاٹا پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عمومی قانون کا حصہ بنے گااور ایف آر کے نام پر کالا قانون کا خاتمہ ہوگا ۔ ملک کے تمام صوبوں سے بہتر بلدیاتی نظام خیبرپختونخوا کا ہے جس کااعتراف بین الاقوامی اداروں نے سروے کے بعد کیاہے ۔مسائل زیادہ ہیں اور گلے شکوے بھی موجود ہیں لیکن بلدیاتی نظام کو تسلسل ملے گا تو اس کے نتیجے میں بہتری آئے گی اور مسائل میں کمی ہوگی ۔ہم نے محنت اور لگن سے محکمہ بلدیات کے لیے کام کیا اور نچلی سطح سے اٹھاکر موثر اور منافع بخش ادارہ بنا دیا ہے ۔ 2001 سے 2009 تک مقامی حکومتوں کو 9 ارب روپے ملے تھے جب کہ ہم سے 2015 سے 2017 جون تک 50 ارب روپے مقامی حکومت کو دیے ہیں ۔محکمہ میں شفافیت لانے کے لیے ای ٹینڈرنگ کے بعد اب آن لائن ٹینڈرنگ کا آغاز کر رہے ہیں جس سے تما م ٹھیکے اور نیلامی آن لائن ہوگی ۔ موثر آڈٹ نظام کے لیے کنسلٹنٹ کمپنی کے لیے وزیر اعلیٰ کو سمر ی بھجوا دی ہے ۔ محکمہ میں شفافیت اولین ترجیح ہے ۔ جنرل بس اسٹینڈ کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے زمین خریدی گئی ہے اور موجودہ جنر ل بس اسٹینڈ میں بین الاقوامی طرز کا کمرشل پلازہ تعمیر کر رہے ہیں ۔ وہ پشاور پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر عالمگیر خان اور جنر ل سیکرٹری شہاب الدین بھی سینئر وزیر کے ہمراہ تھے ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کے مطابق خیبرپختونخوا کا بلدیاتی نظام سب سے بہترین نظام ہے ۔انہوں نے کہا کہ پشاور سمیت تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو خوبصورت بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں محکمہ بلدیات کے تما م ترقیاتی منصوبوں کوبروقت مکمل کیا جائے گا اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میں بوسیدہ پائپس کی تبدیلی پر کام جاری ہے اور اندرون شہر کے صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے محکمہ بلدیات کے آمدن میں اضافہ کر دیا ہے ۔ پی ڈی اے کو ایک منافع بخش ادارہ بنادیا ہے اور پی ڈی اے سے ریگی ماڈل ٹاؤن پر ڈیڑھ ارب سے زائد خرچ کرچکے ہیں ۔ ریگی ماڈل ٹاؤن جو حیات آباد سے بڑا رہائشی منصوبہ ہے اس کی تکمیل سے ایک نئے اور خوبصورت ٹاؤن کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس پی شہر کے صفائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کام کر رہی ہے جب کہ محکمہ بلدیات میں پہلی دفعہ استعداد کار بڑھانے کے لیے انجینئر نگ ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد افراد منتخب ہوئے ہیں جس سے باصلاحیت افراد آگے بڑھ ملک کے سیاسی مستقبل میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button