تازہ ترین

محکمہ بلدیات میںآڈٹ کے نظام کو موثر بنانے کے لیے ڈی جی بلدیات کے سربراہی میں کمیٹی قائم ۔ حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے گی ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز ) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات میں بہتر قانون سازی اور اصلاحات کے لیے ٹینڈرز اور نیلامیوں میں شفافیت کو یقینی بنائی گئی ہے ۔حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے گی ۔صوبائی حکومت نے مقامی حکومتوں کے لیے پچاس ارب روپے فنڈ ز رکھے ہیں جس میں اٹھارہ بلین جاری کیے جاچکے ہیں جب کہ پچھلے حکومتوں نے مقامی حکومتوں کو صرف نو ارب روپے دیے تھے ۔وہ لوکل گورننس سکول حیات آباد میں لوکل فنڈز اڈٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین ، ڈی جی بلدیات عامر لطیف ، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ حضرحیات ، ڈپٹی سیکرٹری میاں شفیق الرحمان ، محکمہ خزانہ اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں آڈٹ کے نظام کو موثر بنانے اور تمام امور میں شفافیت لانے کے لیے ڈی جی بلدیات عامر لطیف کے سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جس میں محکمہ خزانہ ، لوکل کونسل بورڈ اور آڈٹ سے متعلق دیگر محکموں سے نمائندے شامل ہوں گے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبا ئی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ ٹی ایم ایز کی آمدنی ساڑھے تین سالوں میں ڈیڑھ ارب سے بڑھ کر چودہ ارب تک ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کو مکمل طور پر کمپیوٹرائز کیا جارہا ہے ۔محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے اور اہلکاروں کے استعداد کار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو زندگی کی بنیاد ی ضروریات کی فراہمی محکمہ بلدیات کی ذمہ داری ہے ۔بلدیات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ملازمین اپنے صلاحیتوں کو لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے بروئے کار لائیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button