تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے۔مشتاق احمد خان

پشاور ( آوازنیوز )امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے غریب عوا م پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
میں اضافہ ظلم ہے۔جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز اسلامی پشاور سے جاری ایک اخباری بیان میں انہوں
نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ماہ میں چار مرتبہ اضافہ حکومت کی بے رحمی ہے او رناقص معاشی پالیسیوں
کا ثبوت ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے ان 300 ضروری اشیاء جو غریب عوام استعمال کرتے ہیں کی قیمتیں
جڑی ہوئی ہیں۔پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آجاتا ہے۔حکومت غریب عوام پر رحم
کرے۔قیمتوں میں یہ اضافہ کرپشن کی بد ترین مثال ہے۔ایک لیٹر پٹرول اور ڈیزل میں حکومت غریب عوام سے
40 سے 50 روپے اضافی وصول کر رہی ہے۔حکومت ایکسپورٹ بڑھانے اورروزگار کے مواقع پید اکرنے اور
عوام کو سہولت دینے کی بجا ئے ا ن کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک مارکہ معاشی
پالیسیاں عوام دشمن ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button