تازہ ترین

واری ٹاپ روڈ پربرف صفائی کاآغاز،بلڈوزرمٹی خوڑتک پہنچ گیا

 دروش(  چ  )لواری ٹاپ کو عام ٹریفک کیلئے کھولنے کیلئے برف صفائی کا آغازکردیاگیا ہے امیدہے کہ 15مارچ سے پہلے پہلے برف صاف کرکے روڈ ٹریفک کیلئے بحال کردی جائیگی۔آمدہ اطلاعات کے مطابق بلڈوزربرف صاف کرکے مٹی خوڑ تک پہنچ گیاہے ۔اس حوالے سے تفصیلات معلوم کرنے کیلئے انجنئیرنگ کور کے کپٹن بابرسے باربار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہ ہوسکا ۔تاہم براڈم عشریت سے تعلق رکھنے والا پاکستان پیپلزپارٹی یوسی عشریت کے صدر احسان اللہ سے رابطہ کیاتوانہون نے کہا کہ FWOنے گزشتہ کئی دنوں سے لواری ٹاپ روڈ پرسے برف صاف کرنے کاکام شروع کیاہواہے ۔برف زیادہ ہونے کی وجہ سے کام سُست روی کا شکار ہے ۔عوامی حلقے برف صفائی کے کام کی آغازکاخیرمقدم کرتے ہوئے جلدازجلدلواری ٹاپ روڈ ٹریفک کیلئے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عام مسافروں کو سفرمیں لواری ٹنل شیڈول سے نجات مل سکے ۔نیزٹنل بھی بروقت مکمل ہوسکے ۔یادرہے گزشتہ دنوں ٹنل کے شمالی سائیڈمیں ورکشاپ پربرفانی تودہ گرنے سے سات محنت کش شہیداور سات شدیدزخمی ہوئے تھے ۔جس سے ٹنل تعمیرکاکام بھی متاثرہوااورکمپنی نے اپنے ورکرزکے انتقال پرتین روزتک سوگ منایااوران دنوں ٹنل بھی ٹریفک کیلئے کھلارہا۔جس فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرزاوردیگرکاروباری حضرات دیگراشیائے ضروریہ کے علاوہ خُشک بھوسہ بھی کافی مقدارمیں چترال پہنادئیے۔

Image may contain: 1 person, drink and indoor
Image may contain: one or more people, text and outdoor
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button