تازہ ترین

ہائی سکول استارو میں بچوں اور بچیوں کے لئے امتحانی سنٹر کا بندوبست کیا جائے۔ محمد افضل

چترال (نمائندہ آواز)سب تحصیل تورکھو استارو کے عوامی نمائیندہ گان ریٹائیرڈ صوبیدار محمد افضل ٹھیکہ دار شریف محمد، ( ر)صوبیدار فدا احمد، ،محمد اقبال،،ھادی ، حاجی اسرار الدین، ثنا ء للہ خان اور دیگر افراد نے کنٹرولر ایگزامینیشن بورڈ آف انٹرمیڈ ئیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن پشاور سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہائی سکول استارو میں بچوں اور بچیوں کے لئے امتحانی سنٹر کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال برف باری زیادہ ہونے کے سبب برفانی تودے اور پہاڑی تودے گرنے کے واضح امکانات ہیں ۔ماضی میں استارو سے ورکپ جہاں امتحانی مرکز ہے ،جاتے ہوئے کئی بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ویسے بھی ان بچوں اور بچیوں کو 16کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنا پڑتا ہے جس کا اُن کے امتحان پر اثر انداز ہونا لازمی امر ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی۔ کہ ایمر جنسی اور ناموافق موسمی حالات کے پیش نظر ان کے بچوں اور بچیوں کے لئے استارو کے ہائی سکول میں امتحان دینے کا بندوبست کیا جائے گا بصورت دیگر کسی بھی جانی نقصان کی صورت میں اس کی ذمہ داری کنٹرولر ایگزامنیشن پر عائید ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button