تازہ ترین

ناموس رسالتﷺ کے سپاہی بیدار اور تیار ہیں اور ناموس رسالت ﷺ کاہر محا ذ اورہر مورچے پر پوری قوت سے دفاع کیا جائے گا۔

پشاور ( پ ر )اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے۔آئین پاکستان کی متعدد دفعات کی روشنی میں قانون سازی
کیلئے راہ ہموار کر رہی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید وسعت دیکر ان تجاویز ان کی تجاویز و مشوروں کے مطابق قومی اسمبلی میں
قانون سازی آئین پاکستان کا تقاضا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کو ختم کرنے کی بجائے غیروں کے اشارے پر خواتین کے
حقوق کے جعلی علمبرداروں پر پابندی لگا دی جائے ان خیالات کا اظہار جمعیت اتحاد العلماء خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق رکنِ
قومی اسمبلی مولانا عبد الا کبر چترالی نے غیر سرکا ری تنظیم بلیو وینز کے کوار ڈینیٹر قمر نسیم کے بیان ” اسلامی نظریاتی کو نسل کو فی الفور
ختم کیا جائے۔” پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد حقوق نسواں کے علمبردار وں نے خواتین کو بے حیائی
کے سوا کچھ نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے۔یہاں اسلامی نظام کے علاوہ کسی بھی
ازم کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی مغرب زدہ این جی اوز کیلئے یہاں کو ئی جگہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مغرب زدہ متعفن دماغ یاد
رکھیں کہ ناموس رسالتﷺ کے سپاہی بیدار اور تیار ہیں اور ناموس رسالت ﷺ کاہر محا ذ اورہر مورچے پر پوری قوت سے دفاع
کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button