تازہ ترین

پندرہ مارچ تک پندرہ ہزار علماء جمعیت اتحاد العلما ء کے رکن بنیں گے۔مولانا عبد الاکبر چترالی

  1. پشاور ( پ ر)جمعیت اتحاد العلما ء خیبر پختونخوا کے ذمہ داران اور ضلعی و ایجنسیز صدور کا اجلاس زیر صدارت
    مولانا عبد الاکبر چترالی مرکز اسلامی پشاور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں رکنیت سازی مہم کے سلسلہ میں اب تک ہونے والی پیشرفت
    کا جائزہ لیا گیا ۔رکنیت سازی مہم کو 28 فروری کی بجائے 15 مارچ 2017 ؁ء تک توسیع دے دی گئی ہے ۔ اجلاس سے امیرجماعت
    اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان، صدر جمعیت اتحاد العلماء خیبر پختونخوا مولانا عبد الاکبر چترالی اور مولانا ڈاکٹر عطا ء الرحمن ناظم
    اعلیٰ جمعیت اتحاد العلما ء کے پی کے نے بھی خطاب کیا ۔مشتا ق احمد خان نے کہا کہ جمعیت اتحاد العلما ء اس صوبہ کی ایک منظم تنظیم
    ہے جو کہ ہر قسم کی فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر اقامت دین کے لئے جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے ۔انشا ء اللہ علما ء کرام
    کو ساتھ لے کر ہم 2018 ؁ ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریکی علما ء جماعت اسلامی کیلئے ایک
    اثاثہ ہیں۔جن کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور انشاء اللہ 15 مارچ تک 15 ہزار علماء جمعیت اتحاد العلما ء کے رکن بنیں گے۔
    انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں یو سی سطح تک جمعیت اتحاد العلما ء کو منظم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ علماء کو ایک پلیٹ فارم پر
    جمع کرنے کیلئے 30 اپریل کو پشاور میں ایک عظیم الشان علما ء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button