تازہ ترین

ضلعی سیرت کونسل چترال میں 3مارچ کوکل جماعتی ناموس رسالتﷺ ونظریہ پاکستان کانفرنس منعقدکرے گی۔شوشل میڈیا پر چلنے والے توہین آمیز مواد سے مسلمانوں کو سخت تشویش لاحق ہے۔رہنماؤں کو مشترکہ کانفرنس

چترال(نمائندہ آواز)ضلعی سیرت کونسل چترال کے سرپرست اعلیٰ قاری یوسف،چیئرمین حافظ نوازالدین،صدرمولانافدااحمد،سیکرٹری جنرل قاری یارض الرحمن،سیکرٹری فنانس خیرالرحمن خیری،سیکرٹری اطلاعات قاری عبدالغفور،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالسلام ،قاری شفیق الرحمان اوردیگرہنماوں نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی سیرت کونسل چترال میں 3مارچ کوکل جماعتی ناموس رسالتﷺ ونظریہ پاکستان کانفرنس منعقدکرے گی۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیاپرچلنے والے توہین آمیزموادسے مسلمانوں کوسخت تشویش لاحق ہوئی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیاکہ ان عناصرکے خلاف حکومت موثراقدام اٹھائیں اوران توہین آمیزمواد کوسوشل میڈیاسے فوری طورپرہٹایاجائے ۔انہوں نے سہون شریف میں خود کش حملے کے ساتھ ،چارسدہ تنگی کچری پرخودکش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے عوام سے تین مارچ کوکل جماعتی ناموس رسالتﷺ ونظریہ پاکستان کانفرنس میں بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button