تازہ ترین

لواری ٹنل کے قریب برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ و رنج کا اظہار ۔ انتظامیہ امدادی کاروائیاں تیز کریں ۔ مشکل وقت میں چترال کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( نمائندہ آواز ) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے لواری ٹنل کے قریب برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسو س کا اظہار کیا ہے ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے اور رابطوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائے گی جس کے لیے ڈپٹی کمشنر چترال کو ہدایات جاری کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برف باری کی وجہ سے راستے بند ہیں لیکن حکومت دور دراز علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے عوام کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور راستوں کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہے گی ۔
دریں اثناء چترال سے سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے حادثے پر شدید افسو س اور غم کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعاء مغفرت اور ذخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی اور وفاقی حکومت اور این ایچ اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وفات شدگان اور زخمیوں کے لیے معاوضے کا فوری طور پر اعلان کریں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button