67

بند سڑکوں کو کھولنے کے سلسلے میں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی انتہائی اطمینان بخش اور قابل تعریف رہی۔ضلع کونسل ناظم محمد حسین

چترال (پ ر) لوٹ کوہ سے ضلع کونسل کے رکن محمد حسین نے کہا ہے کہ چترال ضلعے کی ستر سالہ تاریخ میں ریکارڈ برفباری اوراس کے نتیجے میں موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے بند سڑکوں کو کھولنے کے سلسلے میں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی انتہائی اطمینان بخش اور قابل تعریف رہی اور بعض ناظمین کا حقیقت کو چھپانے کی کوشش ناقابل فہم بات ہے جن کو بولنے سے پہلے تولنے کا مشورہ ہی دیا جاسکتا ہے ۔ بدھ کے روز جاری کردہ اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ تحصیل ناظم اور نائب ناظم نے گرم چشمہ سمیت دوسرے روڈوں کی صفائی سے متعلق جو بیان بازی کی ہے، وہ سیاست چمکانے کی ہی ایک کوشش ہے اور عوامی خدمت میں سرگرم عمل اداروں اور ان کے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ شکنی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کا مثبت نتیجہ برامد نہ ہوگااور کوئی بھی افسر اپنی فرض منصبی انجام دینے میں کوتاہی برتے گا۔ محمد حسین نے حقیقت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرم چشمہ روڈ پر بھاری مشینری لگے ہوئے ہیں اور اب تک 75فیصد کام مکمل ہوا ہے جبکہ کریم آباد اور ارکاری روڈ میں بھی کام زور وشور سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مداک لشٹ روڈ پر بھی سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کام جاری ہے اور موسم سازگار رہنے کی صورت میں ایک ہفتے کے اندر اندر تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے کھل جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹیو انجینئر خود ہی سڑکوں کی صفائی کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ محمد حسین نے صوبائی حکومت سے بھی پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی جغرافیائی حالت اور یہاں ریکارڈ برفباری کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر کم از کم پانچ کروڑ روپے کا گرانٹ سی اینڈڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو جاری کیا جائے۔ انہوں نے گرم چشمہ روڈ کی صفائی میں جانفشانی اور دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر گرم چشمہ کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شبیر کاشکریہ ادا کیا ہے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں